یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جمعرات کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب امیر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
مملکت میں یوکرین کے سفیر اناتولی پیٹرینکو، مکہ مکرمہ میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر جنرل احمد عبداللہ بن ظافر اور مکہ ریجن کی پولیس کے ڈائریکٹر صالح الجابری بھی موجود تھے۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔