Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے یورپی کمیشن کی نائب صدر، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے وزرا کی ملاقاتیں

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جی سیون وزارتی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور، سکیورٹی پالیسی اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالس نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر، اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور جرمنی کے ہم منصب ڈاکٹر جوہان وڈے فل نے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

یاد رہے سعودی وزیر خارجہ جی سیون کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو فرانس پہنچے تھے۔ 
اجلاس میں گلوبل گورننس میں اصلاحات، تعمیر نو کے چیلنجز، میری ٹائم سکیورٹی، سپلائی چین اور بین الاقوامی امن و استحکام کو لاحق خطرات سمیت متعدد عالمی امور اور ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

شیئر: