شہزادہ فیصل بن فرحان کی جی سیون وزارتی اجلاس میں شرکت
اجلاس کے ضمنی سیشن کا عنوان ’سرحد پار خطرات اور خود مختاری‘ تھا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے فرانس میں گروپ سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق فرانس میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہونے والے ضمنی سیشن کا عنوان ’سرحد پار خطرات اور خود مختاری‘ رکھا گیا۔ اجلاس میں گروپ سیون ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
اجلاس میں عالمی خطرات، ان کے مقابلے کے لیے بروقت اورمربوط رد عمل ، بحری راستوں اور بندرگاہوں کا جامع انداز میں تحفظ ، سرحد پار جرائم اور اہم معدنیات کی ترسیل (سپلائی چینز) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔