Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی جی سیون ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت

اجلاس میں آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کینڈا کے علاقے نیاگرا میں جی سیون ممالک کے وزارتی اجلاس کے ورکنگ سیشن میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کینڈا میں ’میری ٹائم سکیورٹی اور خوشحالی‘ کے عنوان سے ورکنگ سیشن بدھ کے روز کینڈا میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں آبی گزرگاہوں کی حفاظت اور راہداریوں کو مکمل تحفظ فراہم حوالے سے کارآمد طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ اور سپلائی لائنوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو یک جا کرنے اور نیوی گیشن کے سسٹم کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ کے ہمراہ کینڈا میں سعودی عرب کی سفیر آمال یحییٰ المعلمی بھی موجود تھیں۔

شیئر: