شہزادہ فیصل بن فرحان سے اسلام آباد میں مصری وزیر خارجہ کی ملاقات
علاقائی صورتحال اور موجودہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو اسلام آباد میں چار فریقی وزارتی اجلاس کے موقع پر مصری ہم منصب ڈاکٹر عبد العاطی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جوائنٹ ایکشن کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کیے گئے، جس سے علاقائی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں چار فریقی اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ان ایشوز پر کوآرڈینیشن اور مشاورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
بحران پر قابو پانے اور علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کےلیے سفارتی کوششوں کر تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
