Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اسلام آباد پہنچ گئے۔ 
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ ایک دو روزہ چار فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سنیچر کی رات اسلام آباد پہنچے جہاں وزارتِ خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان، ایران کی جنگ کے تناظر اور خطے میں کشیدگی کم کرانے کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ  دارالحکومت اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔
 29 اور 30 مارچ کو ہونے والے اس اہم اجلاس کا مقصد خطے میں جاری دشمنی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔
اس سفارتی سرگرمی کے آغاز سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’موجودہ بحران کا واحد حل صرف اور صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر حملوں اور دشمنی کے فوری خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔‘

شیئر: