Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے رابطے، سپین کے بادشاہ، ازبکستان اور موریطانیہ کے صدور کا اظہار یکجہتی

خطے میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو سپین کے بادشاہ فلپ، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف اور موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی نے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد سے رابطے میں سپین کے بادشاہ نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
 مملکت کی خود مختاری کے تحفظ  اور سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کی۔
سعودی ولی عہد اور ازبکستان کے صدر  نے خطے میں جاری فوجی کشیدگی پر بات چیت کی۔
ازبک صدر نے مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار اور سپورٹ کا اعادہ کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور موریطانیہ کے صدر نے خطے کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
موریطانیہ کے صدر نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ علاقائی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے ایرانی حملوں کے باعث مملکت کی خود مختاری کے تحفظ اور سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مکمل سپورٹ کی۔

شیئر: