Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کا تعلقات بڑھانے اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں وزارت کے  ہیڈ کوارٹر میں کینیڈین ہم منصب انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر اور علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ 2024 میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی کینیڈین بزنس کونسل کے قیام کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔
دونوں وزرا نے دوسرے سعودی کینیڈین ایجوکیشنل پارٹنر شپ فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ تجارت، سرمایہ کاری، سپیس، مصنوعی ذہانت، کان کنی، سیاحت، تعلیم اور فارماسیوٹیکل سمیت کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور جامع شراکت داری کو بڑھانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
علاقائی ایشوز کے حوالے سے وزرائے خارجہ نے جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصا سعودی عرب اور جی سی سی ممالک کے خلاف ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تہران پر زور دیا کہ’ وہ ایسی کارروائیاں بند کرے اور بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرے۔‘
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2026 پر عملدرآمد اورعرب ملکوں میں اس کی حامی ملیشیاوں کی سپورٹ روکنے پر بھی زور دیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ’ اس طرح کے اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو سبوتاژ کرتے ہیں۔‘

 

 

شیئر: