سعودی وزیر خارجہ نے ریاض میں فلسطین کے نائب صدر کا خیر مقدم کیا
علاقائی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال، مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں، علاقائی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
