Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کو نشانہ بنانے والے 7 بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیے: وزارت دفاع

الشرقیہ ریجن میں ایک بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ’منگل کی صبح ریاض کی جانب فائر کیے جانے والے7 بیلسٹک میزائل روک کر  تباہ کر دیے۔‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ ریجن میں ایک بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا گیا۔
یاد رہے  پیر کی صبح  الشرقیہ ریجن کی جانب بڑھنے والے ایک کروز اور پانچ بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں روک دیا گیا تھا۔
 ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ الشرقیہ ریجن میں مملکت کے  بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔
وزارتِ دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب پر مجموعی طور پر 755 ڈرون حملے، 68 بیلسٹک میزائل اور 8 کروز میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

شیئر: