Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارتِ داخلہ کا انتباہ: ڈرون یا میزائل آپریشنز کی تصاویر یا وڈیوز شیئر نہ کی جائیں

معلومات مستند اور باوثوق سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارتِ داخلہ نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، تصاویر یا ویڈیوز بنانےیا انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانے کے حوالے سے سختی سے خبردار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کا عمل قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، اس عمل کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی و عدالتی کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں سعودی شہریوں اور مملکت میں موجود غیرملکیوں پرزوردیا گیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معلومات صرف مستند اور باوثوق سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں، اور ایسے کسی بھی مواد کی تشہیر سے گریز کریں جو ملک کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرسکتی ہو۔
وزارتِ داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر: