سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں یونان کے وزیر برائے قومی دفاع نیکوس ڈینڈیاس نے ملاقات کی، جس میں ایرانی حملوں کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر بات کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ یونان کے وزیر برائے قومی دفاع نیکوس ڈینڈیاس سے ملاقات کی۔
التقيت معالي وزير الدفاع الوطني اليوناني نيكوس ديندياس.
استعرضنا آفاق التعاون المشترك بين بلدينا الصديقين في المجال العسكري والدفاعي، وبحثنا التطورات الراهنة بالمنطقة في ظل استمرار الهجمات الإيرانية الآثمة على المملكة وعددٍ من دول المنطقة، وتداعياتها على الأمن والسلم الدوليين. pic.twitter.com/Vg5cpBvGJh— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) April 1, 2026
’ہم نے اپنے دفاعی تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔علاقائی صورتحال بشمول مملکت اور دیگر ملکوں پر ایران کے مسلسل صریح حملوں، عالمی امن اور سلامتی پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔‘
ملاقات میں چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکیٹو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، وزیردفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ھشام بن عبدالعزیز بن سیف، یونان میں سعودی دفاعی اتاشی کرنل قطیم بن فراج السھلی بھی موجود تھے۔









