سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں فرانس کی مسلح افواج کی وزیر کیتھرین واٹرن کا خیرمقمدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے دفاعی شعبے میں تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
شہزاد خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے، علاقائی ڈیولپمنٹ اور اس کے مختلف اثرات پر بھی بات کی۔‘
Met with @CaVautrin. We reviewed the defense relations between our countries and explored ways to further strengthen them. We also discussed regional developments and their various implications, and we condemned the repeated Iranian attacks against the Kingdom. pic.twitter.com/13Jzwc5TKX
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) March 24, 2026
’ہم نے مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔‘
اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور وزارت دفاع کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
سعودی عرب میں فرانس کے سفیر پیٹرک میسو ناو اور فرانسیسی مسلح افواج کی وزارت کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔









