Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے ہنگری کے ہم منصب کا رابطہ، ایرانی حملوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع ایرانی حملوں کے بعد عالمی حمایت کے لیے متحرک ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ہنگری کے ہم منصب کرسٹوف بوبرو فنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف ایران کے مسلسل حملوں، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام  پر اس کے اثرات کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے ایران کی جانب سے مملکت اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، سعودی وزیر دفاع عالمی حمایت کے لیے متحرک ہیں۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ دو ہفتوں میں یورپی اور دیگر ملکوں کے ہم منصبوں سے رابطوں میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 761 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 اس مدت کے دوران 58 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کیا گیا۔
ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

 

شیئر: