قطیف گورنریٹ میں پودوں اور پھولوں کے پہلے فیسٹیول کا آغاز
اس اقدام کا مقصد گورنریٹ میں سیاحت اور تفریح کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قطیف گورنریٹ پہلی مرتبہ پلانٹ اینڈ فلاور فیسٹیول کی میزبانی کر رہا ہے، جو گرین لیونگ، کمیونٹی کی شمولیت اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایک متحرک ایونٹ ہے۔
یہ فیسٹیول، مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ہوم گارڈنز بنائیں، دستیاب جگہوں کو پھول اور سبزہ لگانے کے لیے استعمال کریں، شہری منظر نامے کو بہتر بنانے کے ساتھ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیں۔

ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد گورنریٹ میں سیاحت اور تفریح کو فروغ دینا بھی ہے، جس میں زراعت اور ماحولیاتی سیاحت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیسٹیول ماہرین کی قیادت میں تعلیمی بوتھس اور رہنمائی کے سیشنز کے ذریعے زرعی شعبے کے ساتھ براہ راست تعلق استوار کرتا ہے۔

فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز، جدید اربن فارمنگ تیکنیک اور پائیدار آبپاشی کے نظام کے بارے جان سکتے ہیں۔ قدرتی وسائل کے موثر استعمال کو فروغ اور فوڈ سکیورٹی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

فیسٹیول منگل کو سرکاری اداروں، نجی شعبے اور کا ٹیج انڈسٹریز سے وابستہ خاندانوں کی شرکت سے ہوا ہے، جو چار اپریل تک جاری رہے گا۔ اس میں 60 سے زیادہ بوتھ، بچوں کے لیے ایک آرٹ سٹوڈیو، انٹرایکٹیو تھیٹر اور نوجوان شرکا کے لیے مقابلے شامل ہیں۔
