سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا رابطہ
خطے کی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ اس حوالے کی جاری بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کویت کے ہم منصب شیخ جابر الاحمد الصباح کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
