Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال

رابطے کے دوران باہمی دلچپسی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی کے تناظر میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر پوتن نے روس کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے منفی اثرات، میری ٹائم سکیورٹی اور بین الاقوامی معیشت پر اس کے اثرات پر بھی بات کی۔
باہمی دلچپسی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔

 

شیئر: