Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے شاہ اردن اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں فوجی کشیدگی کے اثرات کا جائزہ

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو جدہ میں اردن کے فرما نروا شاہ عبداللہ دوم اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور خطے میں فوجی کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی ولی عہد اور شاہ اردن نے علاقائی صورتحال، خصوصا مشرق وسطی میں فوجی کشیدگی، خطے اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام  پر اس کے اثرات اور اس حوالے کی  جانے والی کوششوں پر بات کی۔
دونوں رہنماوں کہا کہ’ جی سی سی ملکوں اور اردن پر ایران کے مسلسل صریح حملے، اہم اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک ’خطرناک اضافہ‘ ہے‘ جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر نے ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں فوجی کشیدگی کے اثرات پر بات کی۔
جس میں فریڈم آف انٹرنیشنل نیویگیشن، انرجی سپلائی کی سکیورٹی کو لاحق خطرات کے ساتھ عالمی معیشت پر اس کے اثرات شامل ہیں۔
علاقائی سلامتی اور استحکام  برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے کہا ’جی سی سی ملکوں پر ایران کے مسلسل حملے اور اہم سول انفرا سٹرکچرکو نشانہ بنانا ایک ’خطرناک اضافہ‘ ہے، جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔‘
 بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اردن کے فرما نروا شاہ عبد اللہ دوم اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے پیر کو جدہ میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

 سہ فریقی اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں فوجی کشیدگی کے اثرات، فریڈم آف انٹرنیشنل نیویگیشن، انرجی سپلائی کی سکیورٹی کو لاحق خطرات، عالمی معیشت پر اس کے اثرات، علاقائی سلامتی اور استحکام  برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں مں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اجلاس میں رہنماوں نے زور دیا کہ’ جی سی سی ملکوں اور اردن پر ایران کے صریح حملوں کا جاری رہنا، اہم اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانا، خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔‘

اس موقع  پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان اور جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔

 اردن کے فرما نروا  اور امیر قطر سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد روانہ ہو گئے، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ولی عہد نے انہیں رخصت کیا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مشرق وسطی میں جنگ جاری ہے اور مزید کشیدگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

 

شیئر: