Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موٹر سائیکل کے لیے پیٹرول سستا‘،پنجاب اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد  شہریوں کی مالی مشکلات کو کم کرنے کے لیے پنجاب اور اسلام آباد میں سرکاری ٹرانسپورٹ سروس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
حکومت نے جمعرات کو رات گئے پیڑول کی قیمت 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے کر دی تھی جس سے ملک میں مہنگائی اور عام آدمی کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ 
جمعے کو وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی سرکاری ٹرانسپورٹ سروس فری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔ 
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ 30 دن تک کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کر دیا گیا ہے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ٹویٹ کے مطابق سنیچر 4 اپریل سے یہ سہولت عام شہریوں کے لیے دستیاب ہو گی۔ 

موٹر سائیکل کے لیے پیٹرول پر سبسڈی

 وزیراعلی مریم نواز شریف کے مطابق صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور رجسٹرڈ بائیک رکھنے والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملے گی۔
صوبہ سندھ میں بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
انھبں نے بتایا کہ موٹر سائیکل نام پر کرانے کے لیے فیس عارضی طور پر ختم کر دی دی گئی ہے اور موٹرسائیکل سوار کو ایک ماہ کیلئے20 لیٹر پیٹرول پر 2 ہزار روپے دیں گے۔
اس سے پہلے جمعے کو وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خزانہ خرم شہزاد نے نجی ٹی وی جیو کو بتاتا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔

 

 

شیئر: