Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ اٹلی کی وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچ گئیں

نائب گورنرمکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل نے استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
جمہوریہ اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سعودی عرب کے مختصر دورے پر جدہ پہنچ گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ آمد پرنائب گورنرمکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پران کا استقبال کیا۔
اس موقع پر میئرجدہ صالح الترکی، ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل صالح الجابری، سعودی عرب میں متعین جمہوریہ اٹلی کے سفیرکارلوبا لڈوکی اور مکہ ریجن کے رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر جنرل احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔

شیئر: