Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں ہزاروں گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم، 83 واں سعودی طیارہ امداد لے کر پہنچ گیا

سعودی طیارے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹسں موجود ہیں،( فوٹو: ایس پی اے)
 فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر سعودی عرب کا 83 واں طیارہ سنیچر کو امداد لے کر مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طیارے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹسں موجود ہیں، جنہیں غزہ میں تقسیم کیا جائے گا۔
سعودی امدادی ایجنسی وزارت دفاع اور مصر میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے امدادی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
علاوہ ازیں غزہ میں شاہ سلمان مرکز کے زیر انتظام ایک مرکزی کچن سے بے گھر خاندانوں کو 23 ہزار 880 گرم کھانے کے پیکٹ فراہم کیے گئے۔ 
فلسطینی عوم کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کے تحت وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی فیلڈ ٹیمیں امداد کے تقسیم کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔

یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 83 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ہزاروں ٹن امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی ہیں۔

سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ  90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط  بھی کیے۔

 

شیئر: