Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلسطینی عوام کو ریلیف‘ سعودی عرب کا نیا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا

امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے بدھ کو فلسطینی عوام کے لیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک نیا قافلہ غزہ بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔
یہ امداد سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد اور ضرورت مندوں کو مختلف شعبوں میں امدادی اور انسانی کوششوں کی توسیع ہے۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے امداد وصول کی اور غزہ میں داخلے کی نگرانی کی، یہ امداد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔
اب تک 80 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔
اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسں فراہم کی ہیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ  90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط  بھی کیے۔

 

شیئر: