Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائنس اینڈ میتھمیٹکس اولمپیاڈ کا دوسرا مرحلہ، ہزاروں طلبا کی شرکت

پہلے مرحلے کے مقابلے میں ایک لاکھ طلبا نے رجسٹریشن کرائی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیشنل سائنس اینڈ میتھمیٹکس اولمپیاڈ کے دوسرے مرحلے کا آغاز سنیچر کو ہوا ہے، جس میں 47 شہروں سے 19 ہزار 489 طلبا شریک ہیں۔
اس مقابلے کا اہتمام کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی جسے ’موھبہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے وزارت تعلیم کے اشتراک سے کیا ہے۔
دوسرا مرحلہ 9 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں 778 کوالیفائڈ اساتذہ کی رہنمائی میں جامع تربیتی پروگرام شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ کوالیفائر، میتھس، انفارمیٹکس، بیالوجی، فزکس، سائنس اور کیمسٹری میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
دوسرے مرحلے کا اختتام جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن میں انفرادی ٹیسٹ کے ساتھ ہوگا، جس کے بعد تیسرے مرحلے اور قومی ٹیم کی تربیت کے لیے نمایاں طلبا کا انتخاب کیا جا ئے گا۔
 اس سال پہلے مرحلے کے مقابلے میں مملکت بھر سے تقریبا ایک لاکھ طلبا نے رجسٹریشن کرائی، ریاض ریجن اس میں سر فہرست رہا۔ اس کے بعد مکہ اور الشرقیہ ریجن آتے ہیں۔
یہ مقابلہ کئی مراحل پر مشتمل ہے۔ مڈل اور ابتدائی ہائی سکول کے طلبا کے لیےسب سے بڑے اولمپیاڈ کا مقصد ٹیلنٹ پول کو وسیع کرنا،خصوصی تربیت کو مقامی بنانا اور اعلی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
یہ سکیم، ’موھبہ‘ اور وزارت تعلیم کی جانب سے با صلاحیت طلبا کو تلاش کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جس سے بین الاقوامی سائنسی فورمز میں مملکت کی مضبوط نمائندگی کو یقینی بنایاجا سکتا ہے۔

 

شیئر: