Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔‘
خیال رہے سنیچر کو پاکستان اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔
پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور مکالمے و سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی اقدام پر روشنی ڈالی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ الزیانی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارتکاری کی کوششوں کو سراہا۔

 

شیئر: