Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی بندرگاہ پر میزائل کا ملبہ گرنے سے تین پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا اظہارِ تشویش

وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی (فوٹو: اے پی پی)
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ایک روکے گئے حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔
پیر کو وزیراعظم نے ایکس پر ایک جاری بیان میں اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دفاعی نظام کی جانب سے روکے گئے حملے کا ملبہ خورفکان کے علاقے میں گرا جس میں زخمی ہونے والے ایک شخص کا تعلق نیپال سے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے اس واقعے پر پاکستان کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

28 فروری کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ملکوں پر مسلسل ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: