Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے ایرانی مظاہرین کے لیے اسلحہ بھیجا مگر وہ گم ہوگئے: صدر ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ نے ایرانی مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ ہتھیار راستے میں ہی گم ہوگئے اور درست لوگوں تک نہیں پہنچ سکے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ یہ اسلحہ حکومت مخالف مظاہرین کو حکام کے خلاف مزاحمت کے لیے دیا جانا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں ایسٹر کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے بندوقیں بھیجیں، بہت ساری بندوقیں، یہ لوگوں تک پہنچنی تھیں تاکہ وہ ان غنڈوں کے خلاف لڑ سکیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ جانتے ہیں کیا ہوا؟ جن لوگوں کو یہ بھیجی گئیں، انہوں نے خود ہی رکھ لیں۔‘
’میں کچھ لوگوں کے ایک گروہ سے بہت ناراض ہوں، اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘
صدر ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کن لوگوں پر ہتھیار لینے کا الزام لگا رہے ہیں۔
تاہم اتوار کے روز ایک فاکس نیوز رپورٹر کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایرانی مخالفین کے لیے بھیجے گئے ہتھیاروں کے غائب ہونے کا ذمہ دار کرد ثالثوں کو ٹھہراتے ہیں

شیئر: