Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا تبادلہ، دو افراد ہلاک

میڈیا کے مطابق اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، یہ واقعہ استنبول کے مالیاتی ضلع میں واقع اس ٹاور کے عین باہر پیش آیا جہاں اسرائیلی قونصل خانہ موجود ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
میڈیا رپورٹس اور روئٹرز کی ویڈیو کے مطابق منگل کے روز استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے بالکل باہر پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان طویل فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو حملہ آور ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ترکیہ کے وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چفٹچی کے مطابق اس فائرنگ میں ملوث تینوں حملہ آوروں کے تعلقات ایک ایسی تنظیم سے تھے جو ’مذہب کا استحصال کرتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ان میں سے دو آپس میں بھائی تھے۔
روئٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی بندوقیں نکال لیں اور گولیوں کی آوازوں کے دوران کم از کم 10 منٹ تک پناہ لیتے رہے۔ ایک شخص خون میں لت پت نظر آیا۔
روئٹرز کو حاصل ہونے والی دیگر فوٹیج میں ایک مبینہ حملہ آور کو سفید رنگ کی پولیس اور سکیورٹی بسوں کے درمیان حرکت کرتے ہوئے اور کئی منٹ تک خودکار رائفل اور پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ۔ قریبی سڑکوں اور سبزہ زار میں دو لاشیں پڑی تھیں۔
میڈیا کے مطابق اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، یہ واقعہ استنبول کے مالیاتی ضلع میں واقع اس ٹاور کے عین باہر پیش آیا جہاں اسرائیلی قونصل خانہ موجود ہے۔
2023 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی قونصل خانے کے قریب علاقے میں بھاری مسلح پولیس تعینات ہے۔
ایک باخبر ذریعے کے مطابق اس وقت ترکی میں کوئی اسرائیلی سفارت کار تعینات نہیں ہے۔

شیئر: