Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں آسٹریا کی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا

خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں آسٹریا کی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور آسٹریا کے تعلقات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے سلامتی اور استحکام پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمہوریہ پیرو کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
خطے کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔

 

شیئر: