Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے چینی اور جاپانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال کا جائزہ

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ( فوٹو: اے ایف پی )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور جاپانی ہم منصب توشیمتسو موتیگی  نے رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نےمشرق وسطی  تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کے حوالے سے شہزادہ فیصل بن فرحان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے آبنائے ہرمز کی  بندش کے باوجود توانائی کی مستحکم فراہمی برقرار رکھنے کے لیے مملکت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ’ ٹوکیو، ایران کے ساتھ تنازع کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔‘
انہوں نے ایرانی حملوں سے سعودی عرب میں ہونے والے نقصان پر بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ’سعودی عرب مختلف ملکوں کے ساتھ مل کر سفارتی حل کے حصول کے لیے ثالثی کی کوششں جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور کہا آبنائے ہرمز اور باب المندب کی نیویگیشن کی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے۔

 

شیئر: