سعودی وزیر توانائی اور اقتصاد سے آسٹریا کی وزیر خارجہ کی ملاقات
توانائی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے منگل کو ریاض میں آسٹریا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے بھی آسٹریا کی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی، آسٹریا مشترکہ کمیٹی کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کی بین الاقوامی معاشی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔
قبل ازیں آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
