Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصاد سے پاکستانی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

’ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کانفرنس 2026‘ کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے اتوار کو پاکستان کے وزیرخزانہ ڈاکٹر محمد اورنگزیب نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات العلا میں ’ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کانفرنس 2026‘ کے موقع پر ہوئی ہے۔۔
دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
’ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کانفرنس‘ کا دوسرا ایڈیشن انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ 
کانفرنس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان،اقتصادی پالسیی ساز، وزرائے خزانہ، انٹرنیشنل فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے سربراہان، سینٹرل بینکس کے گورنر اور ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
 یاد رہے پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو گزشتہ برس بھی العلا میں ’ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کانفرنس‘ کے دوران ہیڈ ٹیبل ڈسکشن میں مدعو کیا گیا تھا۔
کانفرنس کی بدولت عالمی رہنماؤں کو ملکی، علاقائی اور عالمی اقتصادی حالات اور چیلنجوں کے حل کے لیے تبادلۂ خیال کے لیے منفرد پلیٹ فارم دستیاب ہو گا۔

 

شیئر: