سعودی وزارت اقتصاد نے ریما المدیرس کو سرکاری ترجمان مقرر کر دیا
اس وقت وزارت اقتصاد میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سینیئرمشیر ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے ریما بنت عبدالرحمان المدیرس کو وزارت کا سرکاری ترجمان مقرر کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے وزارتوں کو سرکاری موقف واضح کرنے کے لیے ترجمان مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ عوامی رابطے کو بڑھایا جائے۔
ریما المدیرس، اس وقت وزارت اقتصاد میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سینیئر مشیر ہیں۔
وہ حکومتی اور سفارتی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وزارت خارجہ میں جنرل ایڈمنسٹریشن برائے امور بیرون مملکت سعودیز کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
ریما المدیرس، میڈیا میں ماسڑ ڈگری ہولڈر ہیں، کنگ سعود یونیورسٹی سے انگریزی میں گریجویٹ کیا۔
انہوں نے کئی سرکاری ادراوں میں بھی کام کیا، جن میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، وزارت خزانہ اور وزارت صنعت و معدنی وسائل شامل ہیں۔
علاوہ ازیں انہیں جی 20 کی مملکت کی صدارت کے دوران فنانس ٹریک پروگرام پر بھی کام کا تجربہ ہے۔
