شہزادہ فیصل بن فرحان سے خلیجی، عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے رابطے
سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، اردن کے نائب وزیر اعظم ایمن الصفدی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے اے کے مطابق رابطوں میں علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے گزشتہ شب جنگ بندی معاہدے کے اعلان سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو آگے بڑھانے سے متعلق پاکستان کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔
