سعودی وزیر خارجہ سے یورپی کمیشن کی نائب صدر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
مملکت اور یورپی یونین کے درمیان سٹیرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں یورپی یونین کی خارجہ، سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یورپی کمییشن کی نائب صدر کاجا کالس کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔
خطے کی موجودہ صورتحال، بین الاقوامی سطح پر اس کے سلامتی اور اقصادی اثرات پر بات کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں کثیر الجہتی بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی اور یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سپین کے ہم منصب جوز مینو ئل الباریس کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
تحریری مکتوب سعودی عرب اور سپین کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں ان کی سپورٹ سے متعلق ہے۔

مملکت میں سپین کے سفیر جیویر ماریا نے وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن الراسی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
