Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کے محفوظ علاقے میں رواں برس آئی بیکس کی پہلی پیدائش ریکارڈ

مملکت میں یہ محفوظ جنگلات 1988 میں قائم کیے گئے تھے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ رواں برس آئی بیکس پروٹیکٹڈ ایریا میں آئی بیکس کی پہلی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل سینٹر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 میں ہونے والی آئی بیکس کی پہلی پیدائش محفوظ جنگلات میں قدرتی ماحولیاتی نظام کے استحکام کا واضح ثبوت ہے۔
یہ محفوظ جنگلات 1988 میں قائم کیے گئے تھے۔ اس میں طویق پہاڑی سلسلے کا ایک بڑا علاقہ جس کا رقبہ 1840.9 مربع کلومیٹر ہے، متعدد وادیاں، ندیوں کے راستے اور کچھ ریگستانی علاقے شامل ہیں۔
متنوع حیاتیاتی نظام اور قدرتی وسائل کی فراوانی کی وجہ سے یہ مقام علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ہے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے نایاب و معدوم ہوتی ہوئی جانوروں کی انواع بشمول آئی بیکس کو پروٹیکٹڈ ایریا میں دوبارہ آباد کرنے اور افزائش نسل کے پروگرام کے تحت متعارف کرایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی توازن کو فروغ دینا، حیاتیاتی تنوع کو بحال کرنا اور قومی پارکوں کی دلکشی کو بڑھانا ہے۔
یہ عمل مکمل جانوروں کی ماحول سے مطابقت کی جانچ کے بعد انجام دیا گیا ہے تاکہ قدرتی طور پر ان کے مسکن کی پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔
نیشنل سینٹر کا مقصد جنگلی حیات کی افزائش اور قومی پارکوں میں ان کی موجودگی کو فروغ دینا ہے۔
علاوہ ازیں گرین سعودی عرب انیشیٹیو اور وژن 2030 کے ماحولیاتی اہداف کے مطابق ماحولیاتی اور سیاحتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

شیئر: