Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم نیشنل پارک میں مسلسل تیسرے برس ’عربی اورکس‘ کی پیدائش

مملکت میں تحفظ جنگلی حیات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بریدہ شہر کے قصیم نیشنل پارک میں مسلسل تیسرے برس’عربی اورکس‘ کی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے جو ایک ماحولیاتی سنگ میل ہے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تحفظ جنگلی حیات پر خصوصی توجہ دی جارہی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی گرین انیشیٹیو کے مقاصد کے تحت  ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی افزائش نسل کےلیے ٹھوس اقدامات کیے گئے جو وژن 2030 کا حصہ ہیں۔
قصیم پارک میں مسلسل تیسرے برس عربی اوریکس کی ولادت اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں ان جانوروں کو فطری ماحول میسر آیا جس کی وجہ سے ان کی افزائش نسل کا منصوبہ کامیاب رہا۔

واضح رہے قصیم نیشنل پارک کا شمار ان قومی پارکوں میں ہوتا ہے جہاں سعودی گرین انیشیٹو کے تحت جنگلات اور ماحولیات کی بحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس سے خطے کے قدرتی تنوع میں اضافہ ہوتا ہے۔
سعودی عرب، اورکس کے تحفظ کے حوالے سے گلوبل لیڈر ہے، 1970 کی دہائی سے اس کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں سے تعاون کررہا ہے۔

 

شیئر: