Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے مذاکرات کے لیے یورینیم افزودگی کے حق کا تحفظ ناگزیر: سربراہ ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن

امریکہ اور ایران کے درمیان رواں ہفتے سے اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کا تحفظ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے جنگ بندی مذاکرات کے لیے ’ناگزیر‘ ہے۔
محمد اسلامی، جو ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ ہیں، نے یہ بات تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں منعقدہ تقریبات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جن میں ایسوسی ایٹڈ پریس کا نمائندہ بھی شامل تھا۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے 10 نکاتی مستقل جنگ بندی کے منصوبے میں ایران کی یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے سے انکار پر بات کرتے ہوئےکہا کہ ’یہ ان ضروری نکات کا حصہ ہے جس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔‘
امریکہ اور ایران اس ہفتے کے آخر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔

شیئر: