Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے صورتحال پر بھی بات کی گئی( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
 دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ کشیدگی میں کمی لا کر خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

 

شیئر: