السعودیہ کا دبئی، ابو ظبی اور عمان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
جمعرات 9 اپریل 2026 21:39
تینوں روٹس کے لیے روزانہ خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سنیچر 11 اپریل سے دبئی، ابو ظبی اور عمان کے لیے جزوی طور پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
السعودیہ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ’قومی فضائی کمپنی جدہ سے دبئی، ابوظبی اور عمان کے روٹس کے لیے روزانہ خصوصی پروازیں چلائے گی۔‘
بیان میں مسا فروں سے کہا گیا کہ’ وہ خطے کی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کا سٹیٹس چیک کرلیں۔‘

یاد رہے کہ السعودیہ نے 28 فروری کو خطے میں فوجی کشیدگی کے باعث پروازیں معطل کردی تھیں۔
علاوہ ازیں بحرین ایئرپورٹ کمپنی نے بھی پروازوں کی بتدریج بحالی کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل بحرین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔
