Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کی سر زمین سے ڈرون حملے، سعودی عرب نے عراقی سفیر کو طلب کر لیا

سعودی وزارت خارجہ نے عراق کی سفیر کو احتجاجی یادداشت حوالے کی( فوڈو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو مملکت میں عراق کی سفیر صفیہ طالب السھیل کو عراقی سرزمین سے ڈرونز کے ذریعے مملکت اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنانے کے لیے مسلسل حملوں اور دھمکیوں پر طلب کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے عراق کی سفیر کو احتجاجی یادداشت حوالے کی۔ مملکت اور خلیجی ملکوں کے خلاف حملوں میں عراقی سرزمین استعمال کیے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور نے عراق کو ایسے حملوں اور خطرات  سے’ ذمہ داری سے نمٹنے‘ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب‘ اپنی سلامتی کے دفاع اور اپنی سرزمین کے تحفظ کےلیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔‘
اس سے قبل سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور اردن نے مشترکہ بیان میں ان ملکوں نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین سے پڑوسی ملکوں پر مسلح گروپوں اور ملیشیاوں کے حملے فوری طور پر روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
مشترکہ بیان میں ایران کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا گیا خواہ وہ  براہ راست کیے گئے یا پراکسیز اور خطے میں ایران نواز مسلح  گروپوں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا ’یہ حملے نہ صرف علاقائی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہیں، چاہے یہ حملے براہ راست ہوں یا ایران نواز فریقوں اور مسلح گروپوں کے ذریعے کیے جائیں۔’

 

شیئر: