Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی عراقی کرد رہنماوں کی رہائش پر حملوں کی مذمت

بیان میں عراقی کردستان کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اعادہ کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے اتوار کو خود مختار عراقی کردستان کے رہنماوں کی رہائش پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو عراق کے کردستان ریجن کے صدر نیجیر فان بارزائی کے گھر کو ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے اتوار کی صبح  بتایا ایئر ڈیفنس نے اربیل میں عراقی کرد حکمراں پارٹی کے رہنما مسعود بارزائی کے گھر کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی جانب سے عراق کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی چیز کو مسترد کرنے  پر زور دیا۔ عراق اور عراقی کردستان کے ساتھ یکجہتی، اس کی سلامتی اور استحکام کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: