Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فروری کے دوران غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی

کمی کے بعد ترسیلات زر 12.55 ارب ریال تک پہنچ گئی ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک ( ساما) نے کہا ہے کہ’ فروری 2026 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر 12.55 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ پندرہ ماہ میں سب سے کم رقم  ہے۔
 گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، فروری میں ترسیلات زر 12.78 ارب ریال رہی تھیں۔
سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری میں ترسیلات زر میں 768 ملین ریال تقریبا چھ فیصد کمی ہوئی ہے۔ جنوری میں 13.32 ارب ریال کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں فروری 2026 کے دوران سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات  بھی کم  ہو کر 4.86 ارب ریال رہی، گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہے۔ 
فروری 2025 میں سعودیوں کی بیرون ملک ترسیلات 6.24 ارب ریال رہی تھیں۔

 

شیئر: