سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیلات زر میں اضافہ
ترسیلات زر ستبمر کے مقابلے میں تقریبا 314 ملین ریال زیادہ رہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں اکتوبر 2025 کے دوران تارکین وطن کی ترسیلات زر بڑھ کر 13.7 ارب ریال ہوگئی، یہ رقم گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر ستبمر کے مقابلے میں تقریبا 314 ملین ریال زیادہ رہیں۔
بیرون ملک سعودیوں کی ترسیلات زر بڑھ کر 6.6 ارب ریال تک پہنچ گئیں جو اکتوبر 2024 کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔
واصح رہے سعودی عرب طویل عرصے سے منافع بخش روزگار کے مواقع تلاش کرنے والے غیر ملکیوں کےلیے ایک ترجیحی ملک رہا ہے۔ اپنی مضبوط اقتصای ترقی اور اعلی تنخواہ کے ساتھ مملکت دنیا بھر کے پروفیشنلز کےلیے ایک پر کشش منزل ہے۔
پاکستان میں بھی سعودی عرب، ترسیلات زر کی آمد سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
