Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں کمرشل شاپس کے سائن بورڈز کےلیے ریگولیٹری گائیڈ

یہ اقدام مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ نے کمرشل شاپس کے سائن بورڈز کےلیے ریگولیٹری گائیڈ جاری کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق یہ اقدام مکہ فن تعمیر کے رہنما اصولوں کے فروغ، بصری آلودگی میں کمی اور شہری منظر نامے کو بہتر بنانے کی کوششوں کاحصہ ہے، جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
یہ ریگولیٹری گائیڈ مکہ میں کمرشل شاپس کے سائن بورڈز کی موجودہ صورتحال کے جامع مطالعے پر مبنی ہے، جس میں بوڈز کے سائز، معیار اور رنگ اور دیگر امور کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس کا مقصد شہر کی بصری شناخت کو جاذب بنانا ہے۔
کمیشن کی جانب سے سائن بورڈز کے ڈیزائن، تکینکی خصوصیات اور دیگر ضوابط جاری کیے گئے ہیں تاکہ عمارتوں یا مارکیٹوں کے فرنٹ کو دیدہ زیب بنایا جائے۔
ریگولیٹری گائیڈ کا اطلاق، رائل کمیشن کی جغرافیائی حدود میں آنے والے تجارتی مراکز اور مارکیٹوں پر کیا جائے گا، ان میں مسجد الحرام کے اطراف اور مشاعر مقدسہ کے مقامات شامل ہیں۔

 

شیئر: