Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حملے روکنے کے لیے فنڈز کی ادائیگی پر ایران اور قطر کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی: ترجمان

ترجمان نے کہا ایسی کوئی بھی رائے کہ کوئی بات ہوئی ہے، غلط ہے۔( فوٹو: اے ایف پی)
قطر نے کہا ہے کہ’ ایرانی حملے روکنے کےلیے فنڈز کی ادائیگی پر ایران اور قطر کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔‘
 وزارت خارجہ کے ترجمان نے  منگل کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ قطر پر ایرانی حملے روکنے کے لیے فنڈز کی ادائیگی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایسی کوئی بھی رائے کہ کوئی بات ہوئی ہے، غلط ہے۔
ترجمان ماجد الانصاری نے مزید کہا’ پاکستان اور امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطہ ہے، ہمارے مطالبات ان چینلز کے ذریعے اٹھائے جا رہے ہیں۔‘
قبل ازیں خبر رساں ادارے روئٹرز نے سنیچر کو ایک سینیئر ایرانی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکہ نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس کے بعد ایک امریکی اہلکار نے ان خبروں کی تردید کی کہ واشنگٹن نے ‌ایرانی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی ذریعے کا کہنا ہے امریکہ نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں ایرانی منجمد اثاثوں کو ریلیز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
رائٹرز کو بتایا کہ اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کا براہ راست تعلق آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ راستے کو یقینی بنانے سے ہے۔

 

شیئر: