Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت کی ثقافتی شناخت‘: اٹلی کے چلڈرن بک فیئر میں سعودی پویلین قائم

سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کی جانب سے اٹلی کے شہر بولونیا میں چلڈرن بک فیئر میں پویلین قائم کیا گیا ہے۔ یہ بک فیئر 16 اپریل 2026 تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے کہا کہ بولونیا بک فیئر میں شرکت سعودی عرب کے متحرک ثقافتی منظرنامے اور بھرپور شناخت کو اجاگر کرنے کے مقاصد کی حمایت کرتی ہے جو مملکت کی ثقافتی شناخت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد بین لاقوامی پلیٹ فارمز پر سعودی ثقافت اور علمی اداروں کی موجودگی کو مضبوط بنانا اور لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے پروگرام کو فروغ دینا ہے۔
’اس اقدام سے اشاعتی صنعت سے وابستہ لیڈنگ گلوبل سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے اور تعاون اور علمی تبادلے کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔‘
 بولونیا بک فیئر بچوں کی اشاعت کا ایک نمایاں عالمی پلیٹ فارم  ہے جو دنیا بھر کے نمایاں ناشرین، تخلیق کار اور ماہرین اکھٹا کرتا ہے۔

 سعودی پویلین ایک بھر پور ثقافتی پروگرام پیش کر رہا ہے جو مملکت کے تخلیقی منظرنامے کی سرگرمی اور تنوع کو اجاگر کرتا ہے۔ اس پروگرام میں سعودی ادیبوں کے ساتھ سیمینار اور پینل مباحثے شامل ہیں۔
بک فیئر میں قائم سعودی پویلین میں کئی اہم ادارے شریک ہیں جن میں کنگ فہد نیشنل لائبریری، کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری، کنگ سلمان عربی لینگویج کمپلیکس اور اٹلی میں سعودی ثقافتی مشن شامل ہیں۔

 

شیئر: