Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن بک فیئر 2026 میں سعودی عرب کا پویلین

بک فیئر میں شرکت مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے لندن بک فیئر 2026 میں مملکت کے پویلین کا افتتاح کیا ہے۔ بک فیئر 10 سے 12 مارچ 2026 تک اولمپیا لندن میں جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بک فیئر میں مملکت کی شرکت گلوبل پبلشنگ انڈسٹری کے میدان میں سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور بین الاقوامی ثقافتی منظر نامے میں اس کے مضبوط  کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
ادارے کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے کہا کہ’ لندن بک فیئر میں شرکت کا مقصد سعودی ادبی و فکری تخلیقات کو عالمی سطح  پر متعارف کرانا، مملکت میں ادب، اشاعت اور ترجمے کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرنا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’اس پلیٹ فارم کے ذریعے سعودی پبلشرز کی عالمی سطح پر موجودگی کو مضبوط بنانے، ادارے کے مختلف پروگرام اور اقدامات کو متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ تعاون اور فکری تبادلے کے مواقع کو مزید وسعت دی جاسکے۔‘

واضح رہے لندن بک فیئر میں سعودی پویلین میں متعدد ادارے شریک ہیں جن میں وزارت اسلامی امور، شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس، شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن، شاہ فہد قومی لائبریری، شاہ عبدالعزیز لائبریری ، شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی برائے عربی، شہزادہ محمد بن فہد یونیورسٹی، پبلشنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی شامل ہیں جبکہ ادب ، اشاعت و ترجمہ اتھارٹی پویلین کی سربراہی کررہی ہے۔
عالمی سطح پر بک فیئر میں شرکت مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے جو ثقافتی و تہذیبی رابطے کے حوالے سے انتہائی موثر ہے۔

 

شیئر: