سعودی عرب دمشق انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں اعزازی مہمان
جمعرات 5 فروری 2026 20:56
سعودی وزیرثقافت نے دمشق میں شامی ہم منصب سے ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان جمعرات کو شام کے سرکاری دورے پر دمشق پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت دمشق کے انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں شرکت کریں گے، جس میں سعودی عرب اعزازی مہمان ہے۔
شامی صدر احمد الشرع نے دمشق بک فیئر کی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کا خیرمقدم کیا۔
سعودی وزیر ثقافت نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ بات چیت میں مشترکہ ثقافتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
بک فیئر میں قائم سعودی پویلین میں سعودی عرب کی ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کیا جا رہا ہے، سعودی ملبوسات، موسیقی اور روایتی مہمان نوازی نمایاں ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے شامی ہم منصب محمد یاسین صالح سے ملاقات کی، دمشق انٹرنیشنل بک فیئر کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان ثقافتی تعلقات، متعدد ثقافتی شعبوں میں مشترکہ ثقافی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ایوان شاہی کے مشیر محمد بن مزید التویجری، نائب وزیر ثقافت حامد بن فایز اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
