Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوریپین گرلز میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں سعودی طالبات کی نمایاں کارکردگی

یوریپین گرلز میتھمیٹیکل اولمپیاڈ 2026 میں مملکت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 39 ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریاضی کی ٹیم نے یوریپین گرلز میتھمیٹیکل اولمپیاڈ 2026 ( ای جی ایم او) میں تین بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے جو 9 سے 15 اپریل تک فرانس کے شہر بورڈو میں منعقد ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مقابلے میں 65 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے 260 شرکا نے حصہ لیا۔
ان ایوارڈز میں دو کانسی کے تمغے شامل تھے جو المدینہ ریجن کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی البتول العیدروس اور ایسٹرن ریجن کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی تالہ فیصل محمد طلبہ نے حاصل کیے۔ جبکہ ایسٹرن ریجن کی ہی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی فاطمہ المرھون کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اس نتیجے کے ساتھ سعودی عرب کی (ای جی ایم او) میں مجموعی تمغوں کی تعداد 39 ہے جن میں دو طلائی، سات چاندی، 17 کانسی کے تمغے اور 13 اعزازی سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔ یہ کامیابیاں 2012 سے اب تک 14 مرتبہ شرکت کے دوران حاصل کی گئی ہیں۔

شیئر: