Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کلچرل فیسٹیول‘

فیسٹیول کے دوران روایتی فیشن شو بھی منعقد کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جدہ میں جامعہ عفت نے ’انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کلچرل فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا ہے، جس میں کئی تعلیمی اور ثقافتی اداروں نے شرکت کی۔
فیسٹیول کا مقصد تقریبات کے ذریعے تقافتی تنوع  کی فراوانی کی خوشی منانا اور مختلف قومیتوں کے طلبہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کو پروان چڑھانا ہے۔
یہ تقریب وزارتِ تعلیم کی طرف سے کی جانے والی اُن کوششوں کو نمایاں کرتی ہے، جو بین الاقوامی طلبہ کو مملکت  کی طرف متوجہ کرنے اور وظائف کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی  ہیں۔
جدہ کے اِس فیسٹیول میں روایتی ایک فیشن شو بھی منعقد کیا گیا جہاں طلبا نے اپنے اپنے ملک کی وراثت کو لباس کے ذریعے پیش کیا۔ اس طرح جامعہ عِفت کے کیمپس میں ثقافتوں کے تنوع اور یکجا ہونے کو اجاگر کیا گیا۔
 فیشن شو میں ایک ثقافتی نمائش شامل تھی، جس میں مملکت میں دیگر ممالک سے آئے ہوئے طلبا نے اپنے اپنے تجربات بتائے جنھیں نمائش میں یکجا کر کے پیش کیا گیا۔

یہ انیشیٹو، عِفت یونیورسٹی کے اُس عہد اور عزم کا اظہار ہے، جس کے تحت ایک ایسے کثیرالثقافتی تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے جس میں سب کی شمولیت ہو۔
مکالمے کی حوصلہ افزائی اور علمی تبادلے سے، جدہ میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول، طلبہ کی ایک ایسی نسل تیار کر رہا، جسے معلوم ہے کہ عالمی سطح پر کیا ہو رہا ہے اور وہ تیزی سے مربُوط ہوتی ہوئی دنیا کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیے ضروری لوزامات سے لیس ہے۔

 

شیئر: